نئی دہلی، 29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدار راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نےبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے کرنال میں سنیچر کو کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک ہے۔ اور بی جے پی حکومت کی یہ کارروائی اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
اس سے قبل محترمہ گاندھی نے کہا، “کسان محنت کرکے کھیتوں میں لہلہاتی ہوئی فصل دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنا حق مانگنے پرانہیں لاٹھی سے لہولہان کرتی ہے۔ کسانوں پر پڑی ایک ایک لاٹھی بی جے پی بی جے پی حکومت کے تابوت میں کیل کاکاکم کرے گی۔تصویر: کنرلا میں کسانوں پر لاٹھی چارج۔
کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس لاٹھی چارج پر ہریانہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ’’کھٹر صاحب، آج کرنال میں ہر ہریانوی کی روح پرلاٹھی برسائی ہے۔ زمین کے خدا کسان کولہولہان کرنے والی گناہ گار بی جے پی کا جبرراکشسوں کے جیسا ہے۔ سڑکوں پر کسانوں کے جسم سے رستے خون کوآنے والی تمام نسلیں یاد رکھیں گی۔ التجا نہیں، اب جنگ ہوگی، زندگی ہوگی یا موت۔